جاپان کے 2 فوجی ہیلی کاپٹرز سمندر میں گر کر تباہ، 7 ہلاکتیں

ٹوکیو (مشرق نیوز) جاپانی فوج کے دو ہیلی کاپٹرز تربیتی پرواز کے دوران سمندر میں گر کر غرقاب ہوگئے، دونوں ہیلی کاپٹرز میں مجموعی طور پر 7 افسران سوار تھے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر دفاع منورو کیہارا نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹرز رات کو آبدوزوں کا مقابلہ کرنے کی مشقیں کر رہے تھے۔ ہیلی کاپٹرز کا ملبہ سمندر پر تیرتا ہوا مل گیا۔ جس سمندری علاقے میں حادثہ پیش آیا وہاں کوئی بحری جہاز یا لڑاکا طیارہ موجود نہیں تھا اس لیے ہیلی کاپٹرز کے تباہ ہونے میں کسی دوسرے ملک کے ملوث ہونے کا امکان نہیں ہے۔