مہران اجمل لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر،عثمان رندھاوا انفارمیشن سیکرٹری منتخب

لاہور: ( ایجوکیشن رپورٹر )لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن ( لیرا )کے انتخابات ،مہران اجمل خان لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن (لیرا) کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔

سینئر نائب صدر طلحہ قریشی ، نائب صدر دانیال عمر ، جنرل سیکرٹری دیبا مرزا ، جوائنٹ سیکرٹری ذیشان چشتی منتخب ہوئے ،روزنامہ ”مشرق “ لاہور کے ایجوکیشن رپورٹر حافظ عثمان رندھاوا بلا مقابلہ انفارمیشن سیکرٹری بنے۔

فنانس سیکرٹری عاصم راجہ ،ہیڈ خواتین ونگ رافعہ اکرام منتخب ہوئی ،الیکشن کمشنر سینئر صحافی و فاونڈر ممبر منصور ملک نے منتخب ممبران کا اعلان کیا، لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب ہونے والے عہدیداروں کو گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سمیت وزیر تعلیم رانا سکندر حیات ، وزیر صحت خواجہ سلیمان رفیق ،وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان، چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر شاہد منیر ( تمغہ امتیاز ) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر خالد محمود ، وائس چانسلر اوکاڑہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم ، وائس چانسلر ویٹر نری یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس ( تمغہ امتیاز )، چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس ڈاکٹر فلیحہ زہرہ کاظمی ، صدر ال پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا ، چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب میانوالی گل شیر خان ، پنجاب ٹیچر یونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت نے مبارکباد دی اور نیک تمناو¿ں کا اظہار کرتے ہوئے امید کی ہے لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کی نو منتخب قیادت اعلی تعلیم کے فروغ میں بہترین معاون بنے گی ۔