راولپنڈی، خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)خاتون نے بیک وقت 6 صحت مند بچوں کو جنم دےدیا۔

ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال راولپنڈی میں ہزارہ کالونی کے رہائشی وحید کی اہلیہ نے 6 بچوں کوجنم دیا،نوزائیدہ بچوں میں 4 بیٹے ، 2 بیٹیاں شامل ہیں،ڈاکٹروں کے مطابق بچے اورماں مکمل طورپرتندرست ہیں۔