اسلام آباد:(بیورورپورٹ)الوداع ن لیگ،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نئی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا،شاہد خاقان عباسی نے درخواست کےساتھ مطلوبہ دستاویزات بھی جمع کرادیں۔
سابق وزیراعظم ورہنما شاہد خاقان عباسی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاسیاسی جماعت کی رجسٹریشن کےلئے الیکشن کمیشن کو تمام مطلوبہ دستاویز فراہم کردیں، الیکشن ایکٹ 2017کے مطابق سیاسی جماعت رجسٹر کرارہے ہیں، آئندہ انتخابات میں نئی سیاسی جماعت کے تحت الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے،سیاسی جماعت کا نام ابھی تک فائنل نہیں کیا۔
الوداع ن لیگ ،شاہد خاقان کا نئی سیاسی جماعت کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع
















