عالمی بینک نے سرکاری ملکیتی اداروں کو شعبوں میں تقسیم کرنے کی تجویز دےدی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عالمی بینک نے سرکاری ملکیتی اداروں کو شعبوں میں تقسیم کرنے کی تجویز دےدی۔

عالمی بینک کے مطابق ایس او ایز پورٹ فولیو 2016 سے مسلسل خسارے کا شکار ہیں، وفاقی حکومت سرکاری ملکیتی اداروں کو مالی مدد فراہم کرتی ہے،سرکاری اداروں کوحکومتی امداد فوری محدود کرنے پر عمل کیا جائے اور سرکاری ملکیتی اداروں کے مالی اخراجات کو کم کیا جائے، اقتصادی کارکردگی کےلئے سرکاری اداروں میں حکومتی عمل دخل کم کرنا ہوگا۔

بینک نے تجویز دی ہائی پروفائل اداروں کی منتخب تقسیم کےساتھ آگے بڑھیں، اداروں کے گورننس و مالی مسائل پر توجہ دی جائے، ایس او ایز ایکٹ سے مطابقت رکھنے والی پالیسیوں کا نفاذ ضروری ہے،کارپوریٹ گورننس و مالیاتی ڈسپلن کی پالیسیاں نافذ کی جائیں۔