لاہور:(ہیلتھ رپورٹر)صوبائی وزیر محکمہ صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز آڈیٹوریم میں پروونشل سٹروک مینجمنٹ سنٹر کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
صوبائی وزیر محکمہ صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہافالج کا علاج ایک مہنگا علاج ہے۔ حکومتی سطح پر پروونشل سٹروک مینجمنٹ سنٹر پراجیکٹ کا آغاز انتہائی خوش آئند ہے، ہمارے ڈاکٹرز اور ریسکیوئرز پوری قوم کیلئے قابل فخر ہیں،سرکاری ہسپتالوں میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کو فاسٹ ٹریک پر مکمل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب نے ری ویمپنگ منصوبے کیلئے گزشتہ ہفتے ہی 16 ارب روپے کی رقم کی منظوری دی ہے اس وقت پاکستان حالت جنگ سے گزر رہا ہے، ہمیں آپسی اور سازشی سیاست چھوڑ کر اب ملک کی خاطر کچھ بہتر کرنا چاہئے، محکمہ صحت پنجاب میں کالی بھیڑوں کی کوئی جگہ نہیں ہے، سفارشی کلچر کے سخت خلاف ہوں۔
فالج کا علاج مہنگا،پروونشل سٹروک مینجمنٹ سنٹر پراجیکٹ کا آغاز خوش آئند ہے،سلمان رفیق

















