بیجنگ :(مشرق نیوز)چین نے بشام میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کر تے ہو ئے کہا ہے پاک چین تعلقات میں دراڑ ڈالنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، پاکستان حملے کی جامع تحقیقات اور ذمے داروں کو سخت سے سخت سزا دے۔
چینی وزارت خارجہ نے کہاچینی شہریوں، منصوبوں اوراداروں کےلئے سخت حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں،پاکستان میں موجود چینی شہری و کاروباری ادارے مقامی حالات پر نظر رکھیں، سخت احتیاطی تدابیر اپناکردہشتگرد حملوں سے بچنے کےلئے ہر ممکن کوشش کریں۔
بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہادہشتگرد حملے کے متاثرین سے تعزیت ،لواحقین سے گہری ہمدردی ہے، چین نے واقعہ پر اپنا پختہ مو¿قف واضح کر دیا ،پاکستان،بیجنگ ہر طرح کے حالات میں ایک دوسرے کے سٹریٹجک شراکت دار اور انتہائی برادرانہ ممالک ہیں ،سی پیک کا پاکستان کی سماجی معاشی ترقی میںاہم کردار ہے،تعلقات میںدراڑ ڈالنے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، چین دہشتگردی کی ہر شکل کی مذمت اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں پاکستان کی مکمل حمایت کرتا ہے،ملکر کام کرتے رہیں گے۔
پاکستان حملے کے ذمہ داروں کو سخت سزا دے: چین
















