اسلام آباد،بیجنگ :(بیورورپورٹ،مشرق نیوز)چین نے وزیر اعظم شہباز شریف کے سی پیک پر مثبت ریمارکس کو سراہتے ہوئے کہاہے سی پیک اہم منصوبہ ہے، پاکستان ،چین کے درمیان بندرگاہوں، ٹرانسپورٹیشن انفرااسٹرکچر، توانائی و صنعت جیسے شعبوں میں تعاون کے ابتدائی نتائج سامنے آ چکے۔
ترجما ن چینی دفتر خارجہ نے کہاپچھلے سال دونوں فریقوں نے سی پیک کے آغاز کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا اور دونوں ممالک کے رہنماوں میں سی پیک پرنئی مشترکہ مفاہمت پر بھی اتفاق کیاگیا،چین پاکستان کےساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہے ،دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے تاکہ دونوں ممالک کے عوام تک سی پیک کے ثمرات پہنچ سکیں۔
دوسری جانب بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے میں84 ویں یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا،چینی نائب وزیر خارجہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور چین میں پاکستانی سفیر نے قائداعظم کی قیام پاکستان کیلئے جمہوری جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا،استقبالیہ میں امن، ہم آہنگی اور ترقی کے فروغ میں پاکستان کے اہم سفارتی اقدامات کو بھی سراہا گیا۔
پاکستان کےساتھ ملکر کام کرنے کیلئے تیار ہیں،چین
















