لاہور: (اپنے رپورٹر سے)مارننگ اسمبلی بحال،کریکولم ونگ کی ری سٹرکچرنگ،سکول ایجوکیشن کونسل کی تشکیل نو،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے منظوری دےدی،وزیراعلیٰ کی ہدایت پرطلبہ کی غذائی ضروریات پوری کرنے کےلئے سکولوں میں ڈبہ بند دودھ دیا جائےگا، پائلٹ پراجیکٹ ضلع راجن پور کے سکولوں میں شروع ہوگا،اینگرو فوڈز کے تعاون سے فلیورڈ ملک دیا جائےگا۔
سکول ایجوکیشن پر منعقدہ اجلاس میں مریم نواز نے نجی اشتراک سے طلبہ کےلئے دددھ کی فراہمی کا پراجیکٹ صوبے بھر میں شرو ع کرنے کی ہدایت کردی ،وزیراعلیٰ نے پنجاب ٹیکسٹ بک اینڈ کریکولم بورڈ کے امور پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ کو نصابی کتابوں کی فراہمی میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کیا اورپنجاب بھر کے سکولوں کو بتدریج سولر انرجی پر منتقل کرنے کےلئے جامع پلان طلب کر لیا۔
مریم نواز نے کہا پنجاب کے سرکاری سکولوں میں بہتر و معیار تعلیم کی بحالی کےلئے ہر ممکن اقدام کریں گے، عالمی معیار کے مطابق تعلیم سرکاری سکول میں پڑھنے والے ہر بچہ کا حق ہے۔
دریں اثنا وزیراعلیٰ مریم نوازنے خصوصی اجلاس میں رائیڈر سروس فراہم کرنےوالے موٹرسائیکل سوار نوجوانوں کے تحفظ کےلئے موثر قانون سازی کرنے کی ہدایت کردی اورپنجاب بھر کے مزدوروں ،ورکرز کا جامع ڈیٹا مرتب ،تحفظ کو یقینی بنانے کےلئے رسک سیکٹر کی نشاندہی کےلئے عالمی معیار کی لیب قائم کرنے کا حکم دےدیا، مریم نوازنے کہا مزدوروں کو اپنا گھر او ر اپنی چھت فراہم کرنا میرا عزم ہے، صوبے بھر میں مرحلہ وار لیبر کالونیاں بنائیں گے، فیکٹریوں میں ورکروں کے تحفظ کےلئے حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔
علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کی بڑی رابطہ سڑکوں کی تعمیر ومرمت کےلئے 6ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی،مریم نواز نے ہدایت کرتے ہوئے کہا سڑکوں کی تعمیر ومرمت اور بحالی پراجیکٹ میں کوالٹی کو ضرور ملحوظ خاطر رکھا جائے
مزید برآں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ہیلتھ انشورنش کی ری لانچنگ کےلئے تجاویز و سفارشات پر غور کیا گیا،مریم نواز نے ہیلتھ کارڈ مزید موثر بنانے کےلئے ورکنگ گروپ بنانے کی منظوری دےدی اورہیلتھ کارڈ کی ری لانچنگ کےلئے 3ماہ میں قابل عمل پلان طلب کر لیا ،مریم نوازنے کہا کسی غریب کو مفت علاج کے حق سے محروم نہیں کریں گے،عام آدمی کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنا چاہتے ہیں،ہیلتھ کارڈن لیگ کاپراجیکٹ ہے،پائیدار میکنز م کےساتھ ری لانچنگ کریں گے۔
20 افسران کا امریکی تربیتی دورہ مکمل، پروبیشن، پیرول ، پریزن نظام میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے: پیر اشرف رسول
پنجاب میں گندم کے بیج کی قلت، بلیک مارکیٹنگ ، بدانتظامی کے الزامات
پنجاب، 6 مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سنٹرز بنانے کا فیصلہ
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

















