کے پی میں صحت کارڈ بحال ، 118 ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت

پشاور:(بیورورپورٹ)کے پی میں صحت کارڈ بحال ، 118 ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت ،محکمہ صحت نے صحت سہولت پروگرام کے پینل پر موجود ہسپتالوں کی باضابطہ فہرست جاری کردی۔

مریضوں کو صوبے کے 118 ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت حاصل ہوگی،ہسپتالوں میں صحت کارڈ کے تمام کاونٹرز کھول کرانشورنس کمپنی کو 5 ارب جاری کردئیے گئے۔

دریں اثنا خیبرپختونخوا کے تمام ایم ٹی آئیز ہسپتالوں کے بورڈ آف گورنرز کے اہم فیصلوں پر پابندی عائد کردی گئی ،محکمہ صحت نے باضابطہ سرکاری اعلامیہ جاری کردیا، اعلامیے کے مطابق ایم ٹی آئی ہسپتالوں و ملحقہ اداروں میں ہر قسم کی نئی بھرتیوں، تعیناتیوں، ترقی و خریداری اور ملازمت سے برخاستگی ،نئے ٹینڈرز جاری کرنے پر پابندی ہوگی۔