حزب اللہ کے ٹھکانوں پر اسرائیلی حملہ، پمفلٹس سے بھرا ڈرون ضبط

تل ابیب (مشرق نیوز) اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ حملے حزب اللہ کی طرف سے میزائل حملوں کے جواب میں کیے گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس کے طیاروں نے لبنانی حزب اللہ کے عیتا الشعب میں ایک فوجی کمپاﺅنڈ کو بمباری سے نشانہ بنایا جب کہ جنوبی لبنان میں لبونہ علاقے میں اس کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں جنگ شروع ہونے کے بعد حزب اللہ کے 4000 اہداف پر حملے کیے گئے ہیں جن میں ہتھیاروں کے ڈپو، آپریشن کمانڈ ہیڈکوارٹر اور انفراسٹرکچر شامل ہیں۔دوسری جانب حزب اللہ نے گذشتہ گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کے 146 ویں ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر پر مغربی الجلیل کی جانب ڈھیروں راکٹ فائر کئے۔حزب اللہ نے کہا کہ اس نے بالائی الجلیل کی طرف راکٹوں کا ایک بیراج فائر کیا، جس میں اسرائیلی فوج کے میرون میں بیس کو نشانہ بنایا گیا۔