لاہور (مرزا ندیم بیگ) امیر بالاج قتل کیس میں اہم کردار احسن شاہ کی دوستی بالاج سے ہوئی کوئی چار سے پانچ سال ہوئے تھے اور اس کو بادامی باغ سے نہیں بلکہ اس گھر راوی روڈ سے گرفتار کیا گیا دوران تفتیش اس نے ساری کہانی بیان کر دی۔ 50 لاکھ جو اس نے ایڈوانس لے رکھے تھے پولیس نے اس کے گھر سے برآمد کئے ،اتنے کم عرصہ میں اس نے اپنا اعتماد ایسا بنایا کہ مقتول بالاج کے ساتھ نہ صرف پارٹیوں میں جاتا تھا بلکہ سیر و تفریح کیلئے بھی ساتھ ہی ہوتا تھا اسی بات کو اس نے فائدہ اٹھاتے ہوئے پیسوں کے عوض دوست کی زندگی کا سودا کر دیا اور خود گرفتاری سے بچنے کیلئے سعودی عرب چلا گیا تھا پاکستان واپس آنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے اس کے گھر راوی روڈ ریڈ کر کے گرفتار کیا اس کے علاوہ اسکے ساتھی ملک سہیل اور علی پٹھان کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا تھا ،اس حوالے سے مقتول بلاج کے اپنوں کا کہنا تھا کہ احسن شاہ راوی روڈ کا رہائشی تھا اور اسے عرصہ چار سے پانچ سال ہوا تھا مقتتول سے دوستی کئے ہوئے اکثر اسے دیکھتے تھے اس سے ملاقات کرنے آتا رہتا تھا اس کے بارے میں صرف اتنا علم تھا کہ اس کا والد پراپرٹی کا کوئی چھوٹا موٹا کاروبار کرتا ہے اس میں ہیر پھیر کر پلاٹوں کی بندر بانٹ میں دیہاڑیاں لگاتا ہے اور اس کا بیٹا احسن شاہ کا بھی کوئی ایسا کاروبار نہیں تھا۔ بالاج کے ساتھ دوستی کر کے اس نے بے شمار فائدے اٹھائے ہونگے۔ اس احسان فراموش نے آستین کا سانپ بن کر ڈس لیا بیرون ملک جا کر اس کی ریکی کروا کر قتل کروا دیا اس میں اہم کردار معلوم ہوا ہے کہ بادامی باغ کے رہائشی ملک سہیل نے اس کی ملاقات طیفی بٹ اور گوگی بٹ سے کروائی تھی۔ 50 لاکھ ایڈوانس وصول کر لئے تھے جبکہ باقی رقم بعد میں حاصل کرنا تھا،بیرون ملک جانے سے قبل معلوم ہوا ہے کہ احسن شاہ نے طیفی بٹ اور گوگی بٹ وغیرہ سے متعدد بار ملاقاتیں بھی کی تھیں، لیکن آرگنائزڈ کرائم پولیس جن کی کارکردگی اور ایمانداری سے ڈیوٹی کا منہ بولتا ثبوت اب تک کی صورتحال ہے کہ بہت جلد ملزمان کے ساتھی نہ صرف بے نقاب کئے بلکہ گرفتار کر لئے ہیں،دوران تفتیش اس دوست کے نام پر جو دھبہ بن چکا ہے اعتراف جرم بھی کیا اور رقم بھی جو ایڈوانس لی تھی برآمد کروا دی ہے ،امید ہے کہ بہت جلد اصل ملزمان کو بھی گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔
پیسوں کے عوض دوست کی زندگی کا سودا کر دیا، مقتول امیر بالاج کے گرفتار دوست کا دوران تفتیش انکشاف
















