مریم نواز کی ”سلیکشن“ جمہوریت پر بدنماداغ ہے: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے مریم نواز کی ”سلیکشن“ کوجمہوریت پر بدنماداغ قراردےدیا۔

بیرسٹر گوہر نےکہا 8فروری کو شکست کھانے والے کرداروں کو غیر قانونی طور پر پنجاب اسمبلی میں جمع کیا گیا،مریم نواز کو نامکمل ایوان سے وزیراعلیٰ ”سلیکٹ“ کرانے کی شدید مذمت کرتے ہیں، مریم نواز کی بطور وزیراعلیٰ پنجاب ”سلیکشن“ جمہوریت کے دامن پر بدنما داغ ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہامریم نواز کی غیر آئینی ”سلیکشن“ سے صوبے میں استحکام کے امکانات کو شدید دھچکا پہنچے گا۔