پیپلز پارٹی نے پنجاب کابینہ کاحصہ بننے سے انکار کردیا

لاہور:(رپورٹنگ ٹیم)پیپلز پارٹی نے پنجاب کابینہ کاحصہ بننے سے انکار کرتے ہوئے ن لیگ کی حمایت جاری رکھنے کااعلان کردیا۔

پی پی پنجاب میں پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی نے کہا پنجاب کابینہ کاحصہ نہیں بنیں گے، مرکز کی طرح پنجاب میں بھی ن لیگ کی غیر مشروط حمایت کرینگے،وزیراعلیٰ مریم نوازکوانتخاب میں ووٹ دیا، مستقبل میں پاور شیئرنگ کی بات ہوئی تو پارٹی فیصلہ کرے گی۔