بھارتی ریاست آسام میں مسلم شادی و طلاق رجسٹریشن ایکٹ ختم

نئی دہلی (مشرق نیوز) بھارتی ریاست آسام میں بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی)کی حکومت نے مسلم شادی و طلاق رجسٹریشن ایکٹ 1935 ختم کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی سرکار نے بھارت بھر میں یکساں سول کوڈکے نفاذ کا اعلان کر رکھا ہے۔ریاستی حکومت نے بتایا کہ اس سے کم عمر میں ہونے والی شادیوں کو روکا جاسکے گا۔آسام کی مسلمان برادری نے ایکٹ کو ختم کرنےکی مخالفت کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی کارروائی قرار دیا ہے۔مسلمان رہنماﺅںکے مطابق بی جے پی مسلمانوں کو بھڑکا کر اپنے ہندو ووٹروں کو متحدکرنا چاہتی ہے، جسے مسلمان ہونے نہیں دیں گے۔سماج وادی پارٹی کے مسلمان رکن ایس ٹی حسن نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ہر مذہب کے اپنے اپنے رسوم و رواج ہیں اور ہزاروں سالوں سے ان پر عمل کیا جا رہا ہے، ان پرعمل جاری رہےگا، مسلمان شریعت اور قرآن پر عمل کریں گے، حکومت جتنے چاہے قوانین بنالے۔کانگریس لیڈر عبدالرشید منڈل نے اسے امتیازی فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ مجموعی طور پر یہ آسام کابینہ کا ایک امتیازی فیصلہ ہے، اس ایکٹ کو یہ کہہ کر رد کردینا کہ یہ آزادی سے پہلے کا ایکٹ ہے اور بچوں کی شادی کا حوالہ دینا، یہ سچائی نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ عین انتخابات سے قبل وہ کچھ علاقوں میں مسلمانوں سے امتیازی سلوک کرکے ہندو ووٹروں کو بی جے پی کی طرف مائل کر رہے ہیں۔