ساہیوال (بےورورپورٹ)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید عثمان بخاری نے کہا ہے کہ 26 فروری سے شروع ہونے والی پولیو مہم کی کامیابی کے لئے تمام محکمے مسلسل رابطہ میں رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کی افادیت بارے والدین کو آگاہ کیا جائے اور جمعہ کے خطبات میں بھی آگہی دی جائے۔ انہوں نے یہ بات حاجی عبدالقیوم ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔
بریفنگ دی گئی مہم کے دوران ضلع ساہیوال میں پانچ سال سے کم عمر کے 5لاکھ 32 ہزار 772بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے 2086موبائل، 131فکسڈ،90ٹرانزٹ، 377ایریا انچارج اور 89یوسی ایم اوز بنائی گئی ہیں۔ سید عثمان بخاری نے ہر بچے کو ویکسین پلانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی بھی ہدایت کردی۔
پولیو مہم کی کامیابی کیلئے تمام محکمے رابطہ میں رہیں، سید عثمان بخاری

















