غزہ موت کا گھر بن گیا:ڈبلیو ایچ او،اسرائیلی بمباری کو حق دفاع کہنا قبول نہیں:روس

جنیوا،دی ہیگ:(مشرق نیوز)ڈبلیو ایچ او نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہاہے غزہ میں طبی صورتحال مسلسل خراب ،غذائی قلت خطرناک حدود کو چھو رہی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروز ایڈہانوم نے کہا صحت کے نظام کی مسلسل بربادی و غذائی قلت کی وجہ سے غزہ موت کا گھر بن گیا،عالمی پروگرام برائے خوراک کو غزہ کے شمالی علاقوں تک رسائی حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

دوسری جانب روس نے عالمی عدالت انصاف میں کہا اسرائیل کا فلسطینیوں پر تشدد کو حق دفاع کہنا قابل قبول نہیں۔

روس نے دلائل پیش کرتے ہوئے غزہ میں 23ہزار سے زائد فلسطینیوں کے جانی نقصان کو المناک قرار دیتے ہوئے کہا تاریخ میں ایسی مثال نہیں ملتی کہ اپنے حق دفاع کے نام پر نسل کی نسل مٹادی جائے،ماسکو نے اسرائیل کے حق دفاع کے موقف کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں، بلا امتیاز معصوم شہریوں، خواتین اور بچوں تک کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،اسرائیل کو اقوام متحدہ قراردادوں ،انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ختم کرنے اور زر تلافی ادا کرنے کا کہا جائے۔