اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے بہت ساری چیزوں پر انحصار فوج پر ہے،فوج اور اسٹیبلشمنٹ کو علیحدہ علیحدہ ادارہ سمجھا جانا چاہیے، فوج بارڈر پر لڑتی اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتی ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہابانی پی ٹی آئی نے بارہا کہا فوج کےساتھ کسی مقام پر کوئی اختلاف نہیں، مینڈیٹ سیاسی جماعتوں نے چوری کیا ،سہولت کار الیکشن کمیشن اور آر اوز ہیں،جنگ پارلیمان کے اندر و باہر جاری رہے گی، مینڈیٹ واپس نہ ملا تو چین سے حکومت نہیں کر نے دیں گے۔
بہت ساری چیزوں پر انحصار فوج پر ہے:شیر افضل مروت
















