ساہیوال: (بےورورپورٹ)پسپ پروگرام کے تحت مڈھالی روڈ پر سفالٹ ڈالنے کے کام کو جلد مکمل کیا جائے، ایڈیشنل کمشنر کو آرڈی نیشن شفیق احمد ڈوگر، ہائی سٹریٹ اور علامہ اقبال روڈ کے کام کو بھی جلد مکمل کیا جائے۔ وہ کمشنر آفس میں پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ اور پسپ پروگرام کے سٹی مینجر اسجد خان سمیت متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔
شفیق احمد ڈوگرنے کہا عوام کو سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے ،منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کےلئے کام کی رفتار کو تیز کیاجائے، انہوں نے شہر کی خوبصورتی کےلئے اہم سڑکوں کے میڈین میں پودے لگانے کی بھی ہدایت کی۔
مڈھالی روڈ پر سفالٹ ڈالنے کا کام جلد مکمل کیا جائے: شفیق احمد
















