الیکشن کمشنر کیخلاف آئین شکنی اور غداری کا مقدمہ چلایا جائے،سینیٹر مشتاق ،طاہر بزنجو

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سینٹ میں عام انتخابات پر بحث کاآغاز، سینیٹر مشتاق اور طاہر بزنجو نے چیف الیکشن کمشنر کےخلاف آئین شکنی،غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کردیا۔

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاشفاف انتخابات نہ کروا کر الیکشن کمیشن غداری کا مرتکب ہوا،الیکشن کمشنر کیخلاف آئینی شکنی و غداری کا مقدمہ چلایا جائے،الیکشن میں ڈرگ مافیا ،افغان نیشنل کو جتوایا گیا،مستعفی کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے کٹھا چٹھا کھول دیا،انتخابات نے ملک کو عظیم تر معاشی و سیاسی بحران کی طرف دھکیل دیا،دھاندلی کرانے والے قومی مجرم ہیں،چیف الیکشن کمشنر معافی مانگیں اور 50ارب وصول کیا جائے، الیکشن کی شفاف تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

حاصل بزنجو نے کہا75 سال بعد بھی ملک میں جمہوریت کا منہ ٹیڑھا ہے،اختلاف کی گنجائش سکڑتی جا رہی ہے، تاریخ پکار پکار کر کہہ رہی خدارا کچھ سیکھو مگر کوئی سیکھنے کو تیار نہیں، کوئی مانے یا نہ مانے آپ غلطیوں کو دہرا رہے ہیں،بلوچستان میں چن چن کر حقیقی عوامی نمائندوں کو ہراکرڈرگ لارڈ اور لینڈگریبرز کو اسمبلی تک پہنچایا گیا،جب تک عدلیہ و فوج اپنا اپنا کام نہیں کریں گے ملک بحرانوں کا شکار ہوتا جائے گا، کیا عدلیہ کو حق تھا پی ٹی آئی کا نشان چھینے، کیا دھاندلی زدہ انتخابات کے نتیجے میں سیاسی و معاشی استحکام آئے گا؟،میرا مطالبہ ہے چیف الیکشن کمشنر کو گرفتار کر کے آئین شکنی کا مقدمہ چلایا جائے۔