نیویارک:(بیورورپورٹ)کمشنر کمیونٹی افئیرز یونٹ فریڈ اے کرز مین کا تھرڈ ورلڈ ملکوں طرح میئرکی دعوت پر آنیوالے مہمان کیساتھ امتیازی سلوک،بدتمیزی،پولیس کی دھمکیاں، ممتاز سیاسی ،سماجی، رہنما و سینئر صحافی اور کنٹونمنٹ بورڈ گوجرانوالہ کینٹ سے 2مرتبہ منتخب ہونےوالے سابق کونسلر خواجہ فاروق نے عدالت جانے کااعلان کردیا۔
کمشنر کمیونٹی افئیرز یونٹ فریڈ اے کرز مین نے میئر ایرک ایڈم کی طرف سے اپنے گھر منعقدہ تقریب سوک لیڈر میں مدعو کیے گئے مہمان خواجہ فاروق سے امتیازی سلوک برتتے ہوئے طوفان بدتمیزی کیااور کہاتم نے میئرآفس کے ملازمین احسن چغتائی ، عطیہ شہناز کیخلاف خبریں لگائی ہیں، تقریب سے چلے جا ﺅ۔
خواجہ فاروق نے کہا میں امریکن شہری اور میئر آفس کی دعوت پر آیا ہوں،الیکشن کے دوران میئر کی بھرپور مہم چلائی،آپ کرپٹ مافیا کی ایما پر مجھے سے امتیاز ی سلوک کررہے ہیں ،ایسا تو تھرڈ ورلڈ ملکوں میں بھی نہیں ہوتا کہ اپنے ہی بلائے مہمان کو ڈس کریمنٹ کر کے تقریب سے جانے کو کہا جائے ، میں بدتمیز روئیے کیخلاف عدالت جاﺅں گا اور میئر نیویارک سے بھی بات کی جائیگی،خواجہ فاروق نے تقریب کو مزید بدمزدگی سے بچانے کافیصلہ کیا اورواپس چلے گئے۔
بعدازاں مشرق سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ فاروق نے کہا میں سیاسی سماجی و پاکستانی امریکن ایکٹوسٹ ہوں،میرے ساتھ امتیازی سلوک کے پیچھے میئرکی کار خاص عطیہ شہناز اور ایڈوائزر احسن چغتائی کاکردار ہے،عطیہ شہناز کا نیویارک میں ووٹ بھی نہیں،سیلم لیاہوا ہے ،دونوں کمیونٹی ،میئرکی بدنامی کاباعث بن رہے ہیں اورکنسٹرکشن ،کیئر فارمیسی مافیا کی ایما پرمیئر کے قریب پہنچے۔
،سینئر صحافی نے کہا میرے نیویارک میئر سے بہت اچھے ،پرانے تعلقات ہیں،ایرک ایڈم سے ملکر تمام صورتحال سے آگاہ کرونگا ،کمشنر ،پولیس نے مجھے دھمکیاں دیں تقریب سے چلے چاﺅ اگر نہ گئے تو گرفتار کرلیں گے،آرام سے نہیں بیٹھوں گا،کمشنر ،پولیس کیخلاف قانونی چار ہ جوئی کرونگا،دعوت میں خصوصی طور پر بلائے گئے مہمان کیساتھ ہتک آمیز سلوک کسی صورت برداشت نہیں،بیوروکریسی تھرڈ ورلڈ ملکوں کے نقش قدم پر چل رہی ہے،کرپٹ افسر میئر کی بدنامی کاباعث بننے کیساتھ جرائم میں اضافے کاسبب بھی بن رہے ہیں،میئر نیویارک نے میرے کیخلاف امتیازی سلوک کانوٹس نہ لیا تو آئندہ الیکشن میں ووٹ نہ دینے کی مہم چلاﺅں گا اور پھر ایرک ایڈم کیلئے جیتنا ممکن نہیں ہوگا،کمیونٹی کاتحفظ یقینی بنانے کیلئے ایکشن ناگزیر ہے۔
ادھرپاکستانی کمیونٹی نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کمشنر کمیونٹی افئیرز کااقدام انسانیت کی تذلیل ہے،بیوروکریسی میئر نیو یارک کو بدنام کرنے کیلئے کام کررہی ہے،ناروا سلوک لمحہ فکریہ ہے،اعلی سطحی تحقیقات کرائی جائیں،عطیہ شہناز ، احسن چغتائی مظلوم بنگالی لڑکی کی آواز بننے پر خواجہ فاروق کیخلاف سازش کاحصہ ہیں،عطیہ شہناز نے یکم فروری کو سٹی حال میں حجاب پر تقریب بلائی، صرف کاروبارمیں فائدہ دینے والی خواتین کو مدعوکیا گیا،نام نہاد این جی او پاسو کے نام پر مبینہ طور پر لوٹ مار کابازار کر رکھا ہے۔
کمیونٹی نے کہاعطیہ شہناز ،احسن چغتائی ذاتی مفادات کے حصول کیلئے میئر ایرک ایڈم کی شہرت کو نقصان پہنچا رہے ہیں اگر میئر نے عطیہ شہناز ،احسن چغتائی کیخلاف لگائے گئے الزامات کی تحقیقات نہ کرائیں تو آنیوالے الیکشن میں کمیونٹی ایرک ایڈم کی حمایت کرنے سے انکار کردے گی،دونوں کی جانب سے کمیونٹی کو میئر سے دور رکھا جا رہا ہے تاکہ کرپشن کے کارنامے سامنے نہ آسکیں،احسن چغتائی نے اپنے والد شفقت چغتائی کو پاکستان ڈی پورٹ کرا یا تھا،عوامی حلقوں نے کہا اپنے والد کیساتھ ایسا سلوک کرنے والا کیسے امریکن کمیونٹی اور میئرایرک ایڈیم کا وفادار کیسے ہو سکتا ہے۔
واضح رہے سینئر صحافی خواجہ فاروق نے کچھ عرصہ قبل عطیہ شہناز اور بھائی ارشد عطاکی جانب سے بنگالی لڑکی کو جنسی ہراساں کیے جانے کامعاملہ اٹھایا تھا تب سے دونوں نے خواجہ فاروق کیخلاف محاذ کھول رکھاہے اور اب بھی مظلوم بنگالی لڑکی کو دھمکیاں دیتے ہیں،حکومت کے اعلیٰ حکام ، ڈائریکٹر ایف بی آئی احسن چغتائی ،عطیہ شہناز اور بھائی ارشد عطا کےخلاف تحقیقات کر کے حقائق سامنے لاکرقانون کے مطابق کارروائی یقینی بنائیں تاکہ ایمگرینٹ امریکن شہریوں کے ساتھ دوبارہ ایسا واقعہ رونما نہ ہو سکے۔
کمشنر کمیونٹی افئیرز یونٹ کا مہمان کےساتھ امتیازی سلوک،خواجہ فاروق کاعدالت جانے کااعلان
















