”خیرات نہیں چاہیے“،جی ڈی اے2،جماعت اسلامی نے احتجاجاً ایک نشست چھوڑ دی

کراچی :(بیورورپورٹ)”خیرات نہیں چاہیے“جی ڈی اے2،جماعت اسلامی نے احتجاجاً ایک نشست چھوڑ دی۔

جی ڈی اے سربراہ پیر پگاڑا نے پریس کانفرنس میںسندھ اسمبلی کی 2نشستیں چھوڑنے کااعلان کرتے ہوئے کہافیصلہ ہوچکا سندھ پیپلزپارٹی کو دینا ہے تو 2نشستیں بھی زرداری صاحب کو دے دیں،مجھے کہا گیا زرداری صاحب سے الائنس کرلو، نشستیں مل جائیں گی، منع کیا تو کہا پھر جی ڈی اے کے سامنے صفر ،ایم کیو ایم کے سامنے15 لکھاہے،پیر پگاڑا نے کہااینٹی سٹیٹ الیکشن کو مسترد کرتے ہیں، خیرات کی سیٹیں نہیں لیں گے،مجھے کسی دوست نے مشورہ دیا جی ڈی اے ختم کردو، میں نے کہا جی ڈی اے ختم نہیں کرسکتا۔

صفدر عباسی نے کہااگلی حکومت نہیں چلنے دیں گے،احتجاج کرتے رہیں گے،16فروری کو حیدرآباد بائی پاس اور اجلاس والے دن اسمبلی کے باہر دھرنا دیں گے۔

دریں اثناامیر جماعت اسلامی کراچی اور نو منتخب رکن سندھ اسمبلی حافظ نعیم الرحمن نے پی ایس 129کی جیتی نشست چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاخیرات میں سیٹ نہیں چاہیے،مجھ سے زیادہ ووٹ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کو ملے ،پی ایس 129کی سیٹ واپس کرتا ہوں،انتخابی نا اہلی و جان بوجھ کر عوام کو حق رائے دہی سے محروم کیا گیا اور پہلے سے فراہم کیے گئے بکس پولنگ سٹیشنز پر قبضے کر کے بھرے گئے۔

نعیم الرحمن نے کہا ایم کیو ایم جائز طریقے سے جیتتے تو اختلاف کے باوجود قبول کرتے لیکن جیتنے کی پوزیشن تو دور الیکشن لڑنے کی بھی اہل نہیں،ایم کیو ایم کاکونسلر بھی الیکشن نہیں جیت سکتا،زبردستی کے مینڈیٹ کی کوئی آئینی حیثیت نہیں، کراچی کے نتائج کو کالعدم قرار دیا جائے۔