سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 2کھرب 64ارب ڈوب گئے

کراچی:(بیورورپورٹ)غیر متوقع انتخابی نتائج سے اضطراب کے باعث سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ریکار کی گئی ،انڈیکس 62000پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے بھی گر گیا۔

مندی کے سبب 85فیصد حصص کی قیمتیں گریں ،سرمایہ کاروں کے 2کھرب 64 ارب 52 کروڑ 29 لاکھ 398 ڈوب گئے،کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 1878.43پوائنٹس کمی سے 61065.32کی سطح پر بند ہوا۔