حافظ آباد:(قمر عباس)حافظ آباد میں پیازکی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی۔قیمت اڑھائی سو روپے فی کلو سے تجاوز کرگئی۔
ڈپٹی کمشنر سندس ارشادسمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران کے سبزی منڈی کے دورے اب فوٹوسیشن ثابت ہونے لگے ہیں۔ شہریوں نے پیاز اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیاءکے نرخوں میں روز بروز اضافہ اور شہر میں ہوشرباءمہنگائی پر سخت احتجاج کرتے ہوئے اسے ضلعی انتظامیہ کی نااہلی اور غفلت قرار دیا ہے اور ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع بھر کے عوام کو مہنگائی سے نجات دلائی جائے اورروزمرہ استعمال کی اشیاءکی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے۔
حافظ آباد میں پیاز کی قیمت 250سے متجاوز ،انتظامیہ فوٹو سیشن تک محدود
















