لاہور: (سٹاف رپورٹر)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے واضح کیا ہے وفاق، پنجاب اوربلوچستان میں پیپلزپارٹی کے بغیرحکومت نہیں بن سکتی۔
انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاپہلے مکمل نتائج سامنے آجائیں پھرسینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلاکر ملکر اتفاق رائے سے فیصلہ کریں گے،کسی فیصلے کااعلان کرنے کی پوزیشن میں نہیں،عوام جس انداز میں نکلے شکر گزار ہوں،پیپلزپارٹی چاروں صوبوں کی زنجیر اورنمائندگی چاروں صوبوں میں موجود ہے، کون کہاں حکومت بنا رہا ابھی کہنا قبل ازوقت ہے،، عوام میں گئے اور بتایا نفرت کی سیاست کو ختم کرنا چاہتے ہیں،ملک میں سیاسی استحکام چاہتے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا سیاسی طورپر اتفاق پیداکرنے کی کوشش کرناملکی مفاد ہے،خواہش ہے اتفاق رائے سے ایسی حکومت بنائیں جس سے سیاسی استحکام آئے، اکیلے تو حکومت نہیں بناسکوں گا مگر وفاق،بلوچستان اورپنجاب میں پیپلزپارٹی کے بغیرحکومت نہیں بن سکتی، آزاد امیدواروں پر نظر ہے،سیاسی عدم استحکام حل کیے بغیربننے والی حکومت کوعوامی مسائل حل کرنے میں مشکل ہوگی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہامکمل نتائج کے بعد ہی (ن )لیگ یا پی ٹی آئی گروپ سے انگیج کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے،رات تک لاہور میں جیت رہے تھے صبح پتہ چلا ہار گئے، کارکنوں نے حلقے کی 81 ہزار پرچیاں بنوائیں ،ریکارڈ موجود ہے، مایوس نہیں، الیکشن سے پتہ چلا پنجاب میں پی پی کی سیاست کا مستقبل روشن ہے،صرف ایک ماہ کی انتخابی مہم کے نتیجے میں لاہور سے بہت اچھا رسپانس ملا۔
وفاق، پنجاب اوربلوچستان میں پیپلزپارٹی کے بغیرحکومت نہیں بن سکتی‘ بلاول بھٹو
















