راجہ مختار احمد کا ”خودمختارکشمیر“ تحریک چلانے کا اعلان

نیویارک: (خواجہ فاروق) ممتاز کشمیری رہنما راجہ مختار احمد نے ”خودمختارکشمیر“ تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستانی حکمرانوں پر کوئی اعتماد نہیں، تنازع کشمیر پر بنائی گئی پالیسی سے شدید دھچکا لگا۔ ”خودمختار کشمیر“ بنانے کیلئے جلد امریکہ بھر میں مہم چلا کر ممبرسازی کریں گے، امریکی سینیٹرز، قانون سازوں سے ملکر اپنا بھرپور موقف پیش کیاجائےگا۔

ممتاز کشمیری رہنما راجہ مختار احمد نے کہا پاکستانی حکمران،سیاستدان صرف دوغلی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، مسئلہ کشمیر پر کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے، امریکہ میں سفارتکار وں نے مسئلے کو پس پشت ڈال رکھا ہے، بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سفارتکار وں کی مسئلہ کشمیر پر خاموشی لمحہ فکریہ ہے، کشمیری موجودہ صورتحال سے سخت نالاں اور خودمختاری چاہتے ہیں۔ راجہ مختار نے مزید کہا ”خودمختار کشمیر“ تحریک چلانے کیلئے لائحہ عمل تیار کرلیا۔ عالمی برادری کی حمایت حاصل کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے۔