لاہور (ہیلتھ رپورٹر) محکمہ صحت حکومت پنجاب کے معلوماتی ریڈیو چینل ”FM صحت زندگی“ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے دفاتر واقع 1۔ برڈوڈ روڈ (جیل روڈ) میں کیا گیا،فیتہ کاٹنے کی رسم نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کے ہاتھوں انجام پائی۔
سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سمیت محکمہ صحت کے ماہرین اور اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی جبکہ اس موقع پر عوام کی جانب سے صحت عامہ سے متعلق اطلاعات، پیغامات و معلومات کی ہر خاص و عام تک گھر بیٹھے رسائی کیلئے جاریکردہ ایف ایم چینل میں بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ بھی دیکھنے میں آیا۔
تقریب کے آغاز میں ایک بریفنگ کے دوران مہمان خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب اور معزز شرکاءتقریب کوبتایا گیا کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے اس معلوماتی پراجیکٹ کا سنگ بنیاد وزیراعلیٰ پنجاب کے ہاتھوں ہی مارچ 2023ءمیں رکھا گیا اور محکمہ ہذا کے حکام نے عوامی آگہی کے اس منفرد پراجیکٹ میں وزیراعلیٰ کی خصوصی دلچسپی کے پیش نظر اسے اپنی بھرپور کا توجہ کا مرکز بناتے ہوئے صرف 10ماہ کی مختصر ترین مدت میں تعمیر و تنصیب کے تمام مراحل کی تکمیل کے بعدعوام کیلئے آن ائیر کئے جانے کے قابل بنادیا ہے۔
ریڈیو چینل ”FM صحت زندگی“ کا افتتاح

















