کوئی لیول پلئینگ فیلڈنہیں،مزید کسی قسم کا تصادم نہیں چاہتے، پی ٹی آئی

بونیر،پشاور:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے لیول پلئینگ فیلڈ نہ ملنے کاالزام لگادیا۔

این اے 10بونیر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا پی ٹی آئی کو کوئی لیول پلئینگ فیلڈ دی گئی نہ نکلنے کی اجازت ہے،تمام قیادت نظر بند یا گرفتار ہے،بانی پی ٹی آئی پربوگس کیسز بنائے گئے،یاد رکھیں عوام جان چکے عمران خان،دلوں کے دھڑکن ہیںاور پی ٹی آئی کو 2تہائی اکثریت سے کامیاب کرائیں گے ، 8 فروری کو عوام ظلم کا بدلہ ووٹ سے لیں گے، حکومت صرف پی ٹی آئی کی بنے گی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا9 فروری کو مریم کے پاپا بولیں گے مجھے کیوں نکالا،نواز شریف کا ملک سے باہر جانا اور واپس آنا بھی متنازع ہے جبکہ بلاول کےساتھ کوئی جذبہ نہیں،پی ٹی آئی کارکن فارم 45 حاصل کرنے تک پولنگ سٹیشن میں رہیں گے، اداروں کا احترام کرتے ہیں، مزید کسی قسم کا تصادم نہیں چاہتے،آنےوالا وزیر اعظم عوام کی طاقت سے آئے گا، پی ٹی آئی منشور میں پارلیمان کی بالادستی شامل ہے۔

ادھر این اے 30 سے امیدوار شاندانہ گلزار نے کہا انتخابی مہم سے روکنے کےلئے دھمکیاں دی جارہی ہیں،پی ٹی آئی میں بہت سے لوگ ٹکٹ کی تقسیم پر نا خوش ہیں، بعض لوگ چاہتے تھے مجھے خواتین کی نشست پر نامزد کیا جائے،بھیڑ بکریوں کی طرح سینیٹرز کو خریدنا شرم کی بات ہے۔