لکی مروت:(مشرق نیوز)سربراہ جے یوآئی فضل الرحمن نے کہاہے بنیادی انسانی حقوق کو تحفظ دینے میں ناکام ہیں،8 فروری کو سب لوگ تماشہ دیکھیں گے۔
لکی مروت میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہانوجوان اپنے مستقبل سے مایوس ہیں، ملک میں آزادی نہیں، تمام حکمران عوام کے معاش کابندوبست کرنے میںناکام رہے، الیکشن کوئی بھی ہو عوام شکوہ کرتے ہیں مسائل حل نہیں ہوئے، ریاست مدینہ میں قانون سب کیلئے برابر ہوتا ہے، اب قانون بانی پی ٹی آئی کےخلاف ہوگیا تو کہتے ہیں میں مظلوم ہوں۔
جے یو آئی سربراہ نے دعویٰ کیااسرائیلی حکومت نے پی ٹی آئی کو پارٹی فنڈنگ کے نام پر 29 لاکھ ڈالر دئیے۔
8 فروری کو سب لوگ تماشہ دیکھیں گے،فضل الرحمن
















