نیویارک:(خواجہ فاروق)میئر نیویارک سٹی ایرک ایڈمز کابڑا اقدام، گن وائلنس کے خاتمے کیلئے تمام مذاہب کو ایک جگہ اکٹھا کردیااورواقعات کی روک تھام کےلئے مختلف مذاہب کے اکا برین پر مشتمل وسیع کورٹ تشکیل دےدیا۔
میئر نیویارک نے پبلک لا ئبریری میںتمام مذاہب کے رہنماﺅں کو ناشتے پر مدعو کیا،ڈپٹی میئر انا جے المنظر،کمشنر کمیونٹی افئیرز فریڈ اے کریز مین،مسلمان ،ہندﺅ، سکھ ، عیسائی ،یہو دی سمیت تمام مذاہب کے افراد تقریب کاحصہ تھے،راحیلہ اسلم،وحیدہ چودھری کی قیادت میں پاکستانی خواتین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
تقریب میںمیئر نے 272رہنما ﺅں پر مشتمل وسیع گروپ متعارف کرایاجوگن وائلنس کے تدارک کےلئے شہری انتظامیہ کےخلاف ملکر کام کرے گا،گن وائلنس کے تدارک ومتا ثرہ افراد کیلئے ریا ستی سطح پر ڈیڑھ ملین ڈالر فنڈنگ کی جائے گی ،فنڈز 3مختلف پر وگرامز پر خرچ ہوگا،اس موقع پر مختلف مذاہب کے اکابرین نے اپنے اپنے عقیدے کے مطابق دعائیں کرائیں۔
میئر ایرک ایڈمز نے خطاب کرتے ہوئے کہاشہر یوں کی حفاظت تر جیحات میں شامل ہے،گن وائلنس سب کا مشتر کہ مسئلہ ہے ،روک تھا م کےلئے سب کو ملکر اپنا کر دار ادا کر نا ہو گا۔
سیاسی وسماجی خاتون شخصیت راحیلہ اسلم،وحیدہ چودھری نے ایرک ایڈمز کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا میئر نیویارک رنگ ونسل سے بالاتر ہوکرتمام کمیونٹیز کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں،شہر و کمیونٹی کی ترقی کیلئے ملکر کام کریں گے،ناشتے پر مدعو کرنے پر شکرگزار ہیں،ادھر شہری انتظامیہ کے مطابق ڈیڑھ ملین ڈالر کی فنڈنگ سے گن وائلنس سے متا ثرہ شخص ،فیملی کی مدد کی جائےگی، نوجوانوں کی تر بیت ، اصلاح و رہنمائی کےلئے عوامی مقاما ت پر مختلف مذہبی اکا برین کےساتھ سیشن کئے جائیں گے ، شہر کے 18پو لیس سٹیشن ،کمیو نٹی کے درمیان تعلق کو مستحکم بنانے پر کام ہوگا ۔
نیویارک،گن وائلنس کے خاتمے کیلئے تمام مذا ہب کا وسیع گروپ قائم
















