طے کر لیا ہے امریکی فوجیوں پر حملے کا جواب کیسے دینا ہے: بائیڈن

نیویارک (مشرق نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ طے کر لیا ہے امریکی فوجیوں پر حملے کا جواب کیسے دینا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر جو بائیڈن نے کہا کہ مشرق وسطی میں کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتے۔ امریکہ کو مشرق وسطی میں وسیع جنگ کی ضرورت نہیں۔ یاد رہے کہ اتوار کو شامی سرحد کے نزدیک اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے تھے، جبکہ حملے میں 30 سے زیادہ فوجی زخمی بھی ہوئے۔