غزہ جنگ ،یرغمالی مذاکرات خطرے میں ہیں،قطری وزیراعظم

دوحہ (مشرق نیوز) قطر کے وزیرِ اعظم نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اردن میں جس ڈرون حملے میں تین امریکی فوجی ہلاک ہوئے، اس پر امریکہ کی جوابی کارروائی نئے معاہدے کی طرف پیش رفت کو متاثر نہیں کرے گی جو اس ہفتے کے آخر میں ہونے والی بات چیت میں اسرائیل اور حماس کے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ہونا ہے۔کیا ایران کے حمایت یافتہ مزاحمت کاروں کے حملے پر امریکہ کی جوابی کارروائی یرغمالیوں کی رہائی کے نئے معاہدے کو متاثر کر سکتی ہے، اس سوال کے جواب میں قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی نے واشنگٹن کے تھنک ٹینک کے سامعین سے کہاکہ مجھے امید ہے کہ کوئی بھی بات ان کوششوں کو کمزور نہیں کرے گی جو ہم کر رہے ہیں اور نہ ہی اس عمل کو خطرے میں ڈالے گی۔