الیکشن کے بعد نئی سیاسی جماعت بنے گی، شاہد خاقان

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے انتخابات کے بعد نئی سیاسی جماعت بنے گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاالیکشن کے بعد بننے والی نئی سیاسی جماعت میری نہیں لیکن میں بھی حصہ بنوں گا،دیکھوں گا جماعت کا مقصد کیا ،ملک میں 3 بڑی جماعتوں نے نئی سیاسی جماعت کو اسپیس دی ، نئی جماعتیں عوامی مقصد کےلئے بنائی جاتی ہیں لیکن کامیاب نہیں ہوسکیں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا نئی سیاسی جماعت کےلئے بہت سے لوگوں نے رابطہ کیا ،مفتاح اسماعیل بھی شامل ہےں،ذمہ داری سمجھتا ہوں ایسی سوچ دی جائے جو پاکستان کو کئی معاملات سے باہر نکال سکے۔