راولپنڈی (بیورو رپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ چوتھی بار وزیراعظم بننے کا خواب دیکھنے والے غلط فہمی میں ہیں، طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، چوتھی بار وزیراعظم بننے کی سازش ناکام بنائیں گے، ملک کو نفرت و تقسیم کی سیاست سے بچانے کیلئے شیر نہیں،تیر پر مہر لگانا ہوگی۔
راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا اسی شہر میں موجود ہوں جہاں ذوالفقار بھٹو کو شہید کیا گیا، بینظیر بھٹو نے آخری تقریر کی تھی،ملک کی اکثریت کسی کو چوتھی بار وزیر اعظم بنتا نہیں دیکھنا چاہتی، نفرت و تقسیم کی سیاست نے ملک کو بحران کا شکار کیا، پیپلز پارٹی کا 10 نکاتی عوامی معاشی ایجنڈا غربت و بیروزگاری کا مقابلہ کریگا۔ روٹی،کپڑا،مکان دلوائے گا، پیپلز پارٹی تقسیم کی سیاست کو ہمیشہ کےلئے دفن کریگی، پی پی واحد جماعت جو سب کو ساتھ لیکر چل سکتی ہے،ملک خطرے میں ہے، ایک طرف معاشی بحران دوسری جانب جمہوری بحران ہے، ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں، آپ نے ووٹ سوچ سمجھ کر دینا ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا ملک میں گڈ، بیڈ طالبان نہیں ہوگا،ملک کےخلاف ہتھیار اٹھانے والوں کو منہ توڑ جواب دیں گے، دہشت گردی کی جنگ میں قربانیاں دیں، دہشتگرد پھر سر اٹھا رہے ہیں، دہشت گردی کا خاتمہ صرف پیپلز پارٹی کرسکتی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا پی ٹی آئی کو ”بلا“ نہ ملنے کاقصور پی ٹی آئی وکلا کاہے کیونکہ وکلابغیر تیاری سپریم کورٹ گئے اب مگرمچھ کے آنسو نہ بہائے جائیں، پی ٹی آئی کو پلانٹڈ لوگوں کی وجہ سے نقصان ہوا، بانی پی ٹی آئی کسی صورت وزیر اعظم نہیں بن سکتے، مقابلہ صرف مسلم لیگ (ن) سے ہے،چوتھی بار وزیراعظم بننے کاخواب دیکھنے والے جانتے ہی نہیں طاقت کا سرچشمہ عوام ہےں، نفرت و تقسیم کی سیاست سے ملک میں بحران پیدا کیا گیا، توبہ کرنےوالی جماعت نے پھر پرانی سیاست شروع کردی۔ ماضی میں روایت رہی ہے مقابلہ کرنے کی بجائے بہانے بناتے ہیں، مسلم لیگ (ن) کے نظریاتی کارکنوں کو سمجھائیں ماضی کی مسلم لیگ (ن) نہیں رہی اگر چوتھی بار وزیراعظم بنے تو ملک میں کوئی بہتری نہیں آئیگی، آپ نے سوچ سمجھ کر ووٹ کا ہتھیار استعمال کرنا ہے، سوچ سمجھ کر ووٹ ڈالتے ہیں تو غیر جمہوری سازش ناکام بناسکتے ہیں،وقت جذباتی ہونے کی بجائے ہوشیار ہونے کی ضرورت ہے، عوام ووٹ ضائع نہ کریں،تیر پر ووٹ لگا کر سازش کو ناکام بنائیں، تمام وعدوں پر عمل کرکے ملک کو نئی سمت میں لے جائیں گے۔
سب کو پاکستانی بن کر پاکستان کے بارے میں سوچنا چاہئے: وزیراعلیٰ پنجاب
پاکستان کرکٹ بورڈ کا 38 کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان
پاکستانی ڈرامہ ’در نجات‘ کا جی ٹی اے ورژن وائرل، مکمل ویڈیو دیکھیں
ایران ہمارے ساتھ ڈیل کا خواہشمند، جوہری ہتھیار کبھی حاصل نہیں کرنے دینگے: امریکی صدر
امریکہ، ایران تنازع کا حل جلد نکلنے کی امید ہے: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار
ملک بھر میں خناق، کالی کھانسی، خسرہ اور موسمی انفلوئنزا کے کیسوں میں اضافہ
الزامات کے بجائے خطے کے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک
فوج کو اپنی قوم کے مقابلے میں طاقتور نہیں دیکھنا چاہتے: مولانا فضل الرحمن
سابق وزیر لیاقت بھٹی قتل، 3 ذاتی محافظ گرفتار، تفتیش میں اہم انکشافات متوقع
کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کو بجلی کا بڑا جھٹکا لگنے کا خدشہ
















