اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے دعویٰ کیاہے سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس بے بنیاد ومن گھڑت ثابت ہو گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا عمران خان کے وکیل شہباز کھوسہ نے نیب کے سٹار گواہ عمران مسیح پر جرح میں سارا کیس اڑا کر رکھ دیا، عمران مسیح دبئی میں بھارتی دکان پر 3800 درہم ماہانہ پر پارٹ ٹائم سیلزمین ہے۔
پی ٹی آئی نے کہاعمران مسیح کو نیب نے توشہ خانہ جیولری کی تصاویر بھیجیں ،جواب کی بنیاد پر سارا کیس بنایا، گواہ عمران مسیح ایف اے پاس شخص ہے ،8 برس کی کوششوں کے باوجود بی کام کا امتحان پاس نہ کر سکا،عمران مسیح کے پاس جیولری کو پرکھنے کا کوئی سرٹیفکیٹ نہیں ، عمران کو اپنے پاس ہیروں کا تعین کرنے کےلئے موجود متعلقہ سرٹیفکیٹ IGI کا مخفف بھی معلوم نہیں ،عمران مسیح اپنی دکان کے مالک کو بھی نہیں جانتا۔
اعلامیے میں کہا گیا سیلز مین عمران مسیح نے مارکیٹ ریسرچ و دکانوں سے لگائے گئے تخمینے کا کوئی تحریری ثبوت پیش کیا نہ ہی عمران مسیح کو کمپنی کی طرف سے قیمت کے تعین اور عدالت میں گواہی کا کوئی Authority letter جاری کیا گیا،گواہ نے اپنی رپورٹ میں ہیروں کا وزن گرام میں لکھا جبکہ ہیروں کا وزن کیراٹ میں کیا جاتا ہے۔
نیب کے سٹار گواہ عمران مسیح پر جرح نے توشہ خانہ کیس اڑا کر رکھ دیا،پی ٹی آئی
















