اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے اظہار رائے پہچانا جاتا توملک دولخت ہوتا نہ لیڈر پھانسی لگتے، آزاد میڈیا تنقید برائے اصلاح کرتا ہے ،بحیثیت جج اپنی کوئی ججمنٹ یا کوئی چیز پوشیدہ نہیں رکھ سکتے، جج کو کسی بھی طرح کی تنقید سے گھبرانا نہیں چاہیے،بے خوف ہو کر آئین و قانون کے مطابق فیصلے کرنے چاہئیں۔
ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس اطہر من اللہ نے کہابحیثیت جج پبلک پراپرٹی ہیں، کسی جج کو سوچنا بھی نہیں چاہیے وہ کسی کورٹ رپورٹر کو بتا سکے کیا کرنا ہے، سچائی سچائی ہی رہتی، جھوٹ جتنا بھی بولا جائے آخر میں جیت سچ کی ہوتی ہے،1971 میں میڈیا آزاد ہوتا تو پاکستان کبھی نہ ٹوٹتا،سچ بولا جاتا تو پاکستان دو لخت ہوتا نہ لیڈر سولی چڑھتے، اظہار رائے ہوگا تبھی عظیم قوم بن سکتے ہیں۔
جسٹس اطہر من اللہ نے کہا بہت ساری قوتیں اٹھارہویں ترمیم کےخلاف تھیں،آزادی رائے حق ہے جج کو تنقید سے گھبرانا نہیں چاہیے، جج کو آزاد ہونا چاہیے،سوشل میڈیا کا اثرلینے والااپنے حلف کی خلاف ورزی کرتا ہے، غلط کہنے والاخود بے نقاب ہو جائےگا ،آج کل آپ انفارمیشن کا بہاو¿ نہیں روک سکتے، تنقید ہر کوئی کرے لیکن تنقید کے بعد عدلیہ پر اعتماد بھی کرے، بدقسمتی سے آدھی سے زائد زندگی ڈکٹیٹرشپ میں گزری ۔
جج سپریم کورٹ نے کہاکسی خاتون یا بچے کی شناخت ظاہر یا غلط رپورٹنگ کرنا صحافتی قواعد کےخلاف ہے، میں نے کورٹ رپورٹرز سے بہت کچھ سیکھا، قائد اعظم کی11اگست 1947 کی تقریر ریاست کے سینسر کرنے پر لامتناہی سلسلہ شروع ہوا، تنقیدکرنے والا بھی اگر اسی عدالت پر اعتماد کرے تو عدلیہ کا امتحان ہے، تنقید ہر کوئی کرے لیکن عدلیہ پر اعتماد بھی کرے۔
اظہار رائے پہچانا جاتا توملک دولخت ہوتا نہ لیڈر پھانسی لگتے،جسٹس اطہر من اللہ


















