غزہ سمیت دریائے اردن تک کا علاقہ اسرائیل کے کنٹرول میں ہو گا:نیتن یاہو
تل ابیب(مشرق نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے جارحانہ عزائم کا اظہار کرتے ہوئے کہا جنگ کے بعد غزہ سمیت دریائے اردن تک کا علاقہ ہمارے کنٹرول میں ہوگا،عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکہ پر واضح کیا ہے کہ وہ غزہ جنگ کے بعد فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت کرتے ہیں،اسرائیلی وزیراعظم نے امریکی صدر جوبائیڈن کی تجویز یز کو مسترد کرتے ہوئے کہا جنگ کے بعد بھی دریائے اردن کے مغرب کا تمام علاقہ اسرائیلی سکیورٹی کے کنٹرول میں ہوگا،امریکہ جس نے فلسطین کے دو ریاستی حل کےلئے فریقین کو منانے اور اسرائیل کی حمایت میں کثیر سرمایہ خرچ کیا ہے، اسرائیلی وزیراعظم کے عزائم کے جواب میں کہا تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل کےلئے کام جاری رکھیں گے اور غزہ جنگ ختم ہونے کے بعد اسرائیل کے غزہ پر قابض رہنے کا کوئی جواز نہیں رہتا،وائٹ ہاو¿س کے قومی سلامتی کے مشیر جان کربی نے نیتن یاہو کی تقریر کے بعد ایئر فورس طیارے میں ساتھ جانے والے صحافیوں کو کہا جنگ کے خاتمے کے بعد غزہ آزاد حیثیت میں رہے گا، غزہ پر دوبارہ قبضہ نہیں ہوگا۔
















