واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکی جنگی طیاروں نے ایک بار پھر یمن پر حملے کر کے حوثیوں کے مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان تازہ امریکی حملوں کی امریکی فوج کی سنٹرل کمانڈ(سینٹ کام)نے تصدیق کیلئے ایک بیان بھی جاری کیا ۔ امریکی حملے ایک ہفتے سے بھی کم مدت کے دوران یہ دوسرا موقع ہے کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوشش کرتے کرتے بحیرہ احمر سے جڑے ملک یمن پر امریکہ نے اس طرح کھلے عام چڑھائی کی ہے۔اس سے پہلے امریکہ کے علاوہ برطانیہ کے جنگی طیاروں نے بھی جمعہ کی رات یمن پر درجنوں حملے کیے تھے۔ جمعہ کے روز کے حملوں کے حوثیوں کی ریڈار سائٹ کا بطور خاص نشانہ لیا گیا تھا۔
یمن پر امریکی جنگی طیاروں کے پھر حملے، حوثیوں کے جہاز شکن میزائل تباہ کردیئے
















