اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہاہے عدلیہ پر اعتماد ختم ،نیب، پولیس، ایف آئی اے، اینٹی کرپشن سمیت سب کو لندن پلان میں شامل کیا گیا،پی ٹی آئی کاپلان سی تیار ہے،8فروری کو جھٹکا لگے گا۔
کمرہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا بلا رہا نہ بلے باز، پلان سی کا 8 فروری کو سب کو پتہ چل جائےگا،اداروں کےخلاف مہم نہیں چلائی اپنا مو¿قف عوام کے سامنے رکھا، الیکشن کمیشن ممبران کو دھمکی نہیں دی، عدلیہ پر میرا اعتماد اب ختم ہوچکا ،ساری پارٹی کو ختم کردیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا پی ٹی آئی کاانسانی حقوق کاکیس لگا لیکن سنا نہیں جا رہا، سائفر کیس میں گواہوں پر جرح لائیو دکھائی جائے،9 مئی کی سی سی ٹی وی ویڈیو ہی چوری کرلی گئیں، میرے قتل کی کوشش کے واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو کہاں گئی؟ ،انتخابات الیکشن متنازع ہوگئے، دنیا کیسے تسلیم کرے گی؟۔
عمران خان نے کہانیب، پولیس، ایف آئی اے، اینٹی کرپشن سب کو لندن پلان میں شامل کیا گیا،پلان سی سے جھٹکا لگے گا،میں نے باجوہ سے ایوان صدر میں 2 بار مذاکرات کیے، باجوہ نے کہا سائفر کی بات نہ کرو اچھے بچے بن جاو¿ورنہ مقدمات کی بارش ہوگی، کیا حکومت گرانے کی سازش کو بے نقاب کرنا غداری ہے، باجوہ نے میری پیٹھ میں چھرا گھونپا۔
سابق وزیراعظم نے کہاملک کو شفاف الیکشن کی ضرورت ہے، سیاسی استحکام ہوگا تو معاشی استحکام آئے گا،کہہ کہہ کر تھک گئے 9 مئی کی آزادانہ انکوائری کی جائے، فوج کےخلاف کبھی کچھ نہیں بولا،امیدواروں کو قیدی 804 کی تصاویر لگانے سے بھی روکا جارہا ہے،شیخ رشید نے بڑا ساتھ دیا،اصول طے کیا پریس کانفرنس کرنے والے کوٹکٹ نہیں دیں گے،میرا یا میری بیوی کا کسی سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں۔
عمران خان نے کہا لندن پلان کے تحت جمہوریت کو روندا جا رہا ہے، انتخابی مہم شروع ہونے کے باوجود لوگوں کو اٹھایا جا رہا ہے،9 مئی لندن پلان معاہدے کا حصہ ہے،لوگوں کو اغوا کر کے تشدد کیا جاتا ہے اور اگر نہیں مانتے تو آئی سی یو پہنچ جاتے ہیں،پی ٹی آئی کی پہلے اور دوسرے درجے کی قیادت کو اڑا دیا گیا، انتخابی نشان لے لیا گیا لیکن8 فروری کو جھٹکا لگنے والا ہے ،عوام کو نہیں روکا جا سکتا،بزدل دشمن کی کوئی اخلاقیات نہیں ہوتیں وہی حرکتیں الیکشن کمیشن نے کی ہیں،پی ٹی آئی کی انڈر 16 ٹیم کو بھی انتخابی مہم نہیں چلانے دی جا رہی ، 1977 میں ذوالفقار بھٹو کےخلاف صرف ایک امیدوار کو اٹھایا گیا یہاں تو پوری پارٹی اٹھا لی گئی۔
عدلیہ پر اعتماد ختم،پلان سی تیار ہے،8فروری کو جھٹکا لگے گا،عمران خان
















