پی ٹی آئی رہنماوں کی انتخابی نشانات کیخلاف درخواستیں خارج

پشاور:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی رہنماوں کی انتخابی نشانات کیخلاف درخواستیں خارج،عدالت نے ریمارکس دئیے کس قانون کے تحت کہیں بوتل کی جگہ کوئی اور انتخابی نشان دیں۔

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اور جسٹس اعجاز خان نے کیس پر سماعت کی،جسٹس صاحبزادہ اسد نے سوال کیا شہریار کو انتخابی نشان مل گیا تو پھر کیا مسئلہ ہے؟ وکیل نے کہا قانون کی خلاف ورزی کی گئی۔

جسٹس اعجاز خان نے کہا کس قانون کے تحت کہیں بوتل کی جگہ کوئی اور انتخابی نشان دیاجائے،وکیل نے کہا قانون میں سابق پارلیمنٹیرینز کو اپنی مرضی کا نشان منتخب کرنے کا حق ہے، الیکشن کمیشن شہریار آفریدی کو موقع دینے کاپابند تھا، جسٹس صاحبزادہ اسد نے سوال کیا جب قانون میں مرضی کا نشان لینے کا حق ہے تو کیوں نہیں دیا گیا؟،الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا سابق پارلیمنٹرینز کو بالکل حق ہے اپنی مرضی کا نشان لیں مگرکوئی بندہ آیا نہ درخواست دی،نشان مانگنے کی کوئی درخواست بتادیں۔

درخواست گزار وکیل نے کہا آصف خان این اے 32 پشاور سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں، ہاتھ گاڑی کا نشان دیا گیا ،جسٹس صاحبزادہ اسد نے کہا ہاتھ گاڑی تو پھر بھی تمیز والا نشان ہے،بعد ازاں عدالت نے پی ٹی آئی رہنماوں شہریار آفریدی، آصف خان، کامران بنگش اور آفتاب عالم کی درخواستیں خارج کردیں۔

دریں اثناجسٹس صاحبزادہ اسد اور جسٹس اعجاز خان نے تیمور سلیم جھگڑا کی درخواست پر سماعت کی ،وکیل نے مو¿قف اپنایا تیمورجھگڑا نے ٹریفک سگنل کیلئے ریٹرننگ افسر کو درخواست دی تھی، راونڈ ٹیبل انتخابی نشان دیا گیا ،جسٹس صاحبزادہ اسد نے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ کا سٹیٹس دیکھ کرانتخابی نشان دیا گیا،سابق رکن اسمبلی ہے ناں، راو¿نڈ ٹیبل پھر بھی عزت والا نشان ہے،آپ خوش قسمت ہیں بوتل،بینگن جیسے نشانات نہیں دئیے گئے،عدالت نے تیمورسلیم جھگڑا کوٹریفک سگنل کا نشان جاری کرنے کاحکم دےدیا۔