توہین عدالت کیس:ہائیکورٹ نے ایمل ولی کی معافی قبول کرلی

پشاور:(بیورورپورٹ)توہین عدالت کیس میں پشاور ہائیکورٹ نے ایمل ولی کی معافی قبول کرلی۔

ہائیکورٹ میں اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کےخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،ایمل ولی خان نے کہا میرے بیان سے چیف جسٹس ابراہیم خان کی دل آزاری ہوئی ہے تو معذرت خواہ ہوں، عدالت کے اندر پیش آئے واقعہ جس میں درخواست گزار کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اس پر بھی معذرت خواہ ہوں، اے این پی 4 نسلوں سے عدم تشدد کے فلسفے پر یقین رکھتی ہے۔

چیف جسٹس ابراہیم خان نے ایمل ولی خان کی جانب سے معافی نامہ جمع کرنے پر کیس نمٹادیا اور معافی منظور کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔