الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر قانونی، پی ٹی آئی انتخابی نشان کی حقدار ہے: پشاور ہائیکورٹ

پشاور: (بیورورپورٹ) الیکشن کمیشن کافیصلہ غیر قانونی،پی ٹی آئی انتخابی نشان کی حقدار ہے،پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات و انتخابی نشان کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

جسٹس ارشد علی نے مختصر تحریری فیصلے میں کہاعدالت نے خود کو 2 سوالات تک محدود رکھا، سیاسی جماعت بنانا ہر شہری کا بنیادی حق اور سیاسی جماعتوں کو سازگار ماحول فراہم کیا جانا چاہیے،انتخابی نشان کے تحت الیکشن لڑنے کا حق بھی حاصل ہے، انتخابی نشان کے آئینی حق سے انکار نہیں کیا جاسکتا، الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر قانونی ہے،پی ٹی آئی کا سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر جاری کیا جائے۔

پشاو ر ہائیکورٹ نے کہاانتخابات خیبرپختونخوا میں ہوئے اور الیکشن کمیشن صوبے میں بھی ہے، سپریم کورٹ فیصلوں کی روشنی میں اسلام آباد ہائیکورٹ کیساتھ ساتھ پشاور ہائیکورٹ کے پاس بھی کیس سننے کا اختیار ہے، الیکشن ایکٹ کے سیکشن 209 کے مطابق الیکشن کمیشن کے پاس اختیار نہیں،تفصیلی فیصلہ مزید وجوہات اور وضاحت کےساتھ بعد میں جاری کیا جائےگا۔