ڈونلڈ ٹرمپ کاڈکٹیٹر بننے کی خواہش کا اظہار
واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2 کام کرنے کیلئے ایک دن کیلئے ڈکٹیٹر بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرے مخالفین مجھے ڈکٹیٹر کہہ کر الیکشن جیتنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں جنگوں میں شامل نہیں رہا، ہم اپنے فوجیوں کو گھر واپس لائے، جوبائیڈن اسے سیاسی چال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں دو کام کرنے کیلئے ایک دن کیلئے ڈکٹیٹر بننے کا ارادہ رکھتا ہوں جن میں امریکہ میکسیکو سرحد پر غیر قانونی کراسنگ کو بند کرنے اور توانائی کے منصوبوں کو تقویت دینا شامل ہے۔یاد رہے کہ امریکہ کی سپریم کورٹ نے کولراڈو عدالت کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو نااہل قرار دیے جانے کے خلاف اپیل سننے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
















