کراچی:(بیورورپورٹ)سربراہ ضیا لیگ اعجاز الحق نے کہا ہے چارٹر آف ڈیموکریسی نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا، ملک میں نظریاتی سیاست ختم ہوگئی، معیشت ،سکیورٹی وینٹی لیٹر پر ہے۔
کراچی میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ (پی ایم ایم ایل) کے نائب صدر فیصل ندیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعجاز الحق نے کہا قومی یکجہتی اتحاد کے پلیٹ فارم سے متحد ہونے کا فیصلہ کیا ،کچھ اور جماعتوں سے بھی بات چل رہی ہے،تمام سیاسی جماعتیں ذاتی مفادات کی طرف دیکھ رہی ہیں۔
سربراہ ضیا لیگ نے کہامیاں صاحب نے کہا تھا بیگرز کانٹ بی چوزر، پوچھتا ہوں کہنے سے قبل استعفیٰ کیوں نہیں دیا؟،ملک میں نورا کشتی چل رہی ہے، الیکشن کے بعد پھر سے پی ڈی ایم ٹو بن جائے گا، پی ٹی آئی کو بلا مل گیا، مطلب اچھی خبریں شروع ہوگئیں،لیول پلیئنگ فیلڈ سب کو ملنی چاہیے،عوام ووٹ نہیں دیں گے تو سیاست دانوں کو سمجھ آجائے گی، لگتا ہے میاں صاحب اور بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم نہیں بن سکیں گے۔
نظریاتی سیاست ختم، معیشت،سکیورٹی وینٹی لیٹر پر ہے: اعجاز الحق
















