سید آصف حسین کو سیکرٹری ای سی پی کا اضافی چارج تفویض

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سیکرٹری الیکشن کمیشن کا اضافی چارج ڈاکٹر سید آصف حسین کو سونپ دیا گیا،عمر حمید خان کے علیل ہونے پر الیکشن کمیشن نے سید آصف حسین کو اضافی چارج دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن کی غیر موجودگی میں سپیشل سیکرٹری بطور سیکرٹری ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

دوسری جانب ملک بھر میں آر اوز کےلئے الیکشن مینجمنٹ سسٹم فعال ہوگیا، ریٹرننگ افسروںنے کام شروع کردیا،الیکشن کمیشن کو امیدواروں کی حتمی فہرست بذریعہ ای ایم ایس ملے گی، 99 فیصد دفاتر کو انٹرنیٹ ڈیوائسز فراہم کردی گئیں۔