ڈھاکہ (مشرق نیوز) گزشتہ روز ہونے والے عام انتخابات میں بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے پانچویں بار کامیابی حاصل کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کے الیکشن کمیشن کے ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ شیخ حسینہ واجد کی حکمران جماعت عوامی لیگ نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔
اتوار کو ہونے والے انتخابات کے نتائج کے مطابق حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ اور انکی اتحادی جماعتوں نے 300 پارلیمانی نشستوں میں سے کم از کم 223 نشستیں جیت لی ہیں، ان نتائج کے بعد اب حسینہ واجد مزید پانچ سال تک اقتدار میں رہیں گی۔
رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں گزشتہ روز ہونے والے عام انتخابات میں ووٹنگ کا تناسب گزشتہ عام انتخابات کے مقابلے میں50 فیصد کم رہا، 2018 میں ووٹنگ کا تناسب 80 فیصد تھا اور موجودہ انتخابات میں صرف 40 فیصد رہا۔
بنگلہ دیش : عام انتخابات میں شیخ حسینہ واجد پانچویں بار کامیاب
















