لاہور،راولپنڈی:(خبر نگار،ہیلتھ رپورٹر،بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رات گئے شدید سردی میں چلڈرن ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا،چلڈرن ہسپتال کی ایمرجنسی،مین کوریڈور و دیگر وارڈز میں اپ گریڈیشن کا کام تیزکر دیا گیا۔
محسن نقوی نے اپ گریڈیشن کاموں پر پیشرفت ،مین کوریڈور اور استقبالیہ کاونٹر کا معائنہ،کام کے معیار کو چیک کیا،وزیراعلیٰ نے کہابجلی ،ائرکنڈیشن کی وائرنگ کے کام میں معیار،حفاظتی اقدامات کویقینی بنایا جائے،پنجاب میں 100سے زائد ہسپتالوں میں سہولتوں کی بہتری کا ٹاسک 31جنوری تک مکمل کریں گے،پوری ٹیم دن رات کوشاں ہیں،خلوص نیت سے کی جانے والی محنت کا ثمر عوام کو ضرور ملے گا، محسن نقوی نے رات کو کام کرنے والے مزدوروں سے ملاقات کی اور شاباش دی۔
دریں اثناوزیر اعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی میں سیف سٹی ،نیو سی پی او آفس پراجیکٹس کا دورہ کرکے دونوں پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ لیا،محسن نقوی نے راولپنڈی سیف سٹی ،سی بی او آفس پراجیکٹس کو 31 جنوری تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہامنصوبوں کے سول ورکس کو جلد از جلد مکمل ،کیبلز ،کیمروں کی تنصیب کےلئے ابھی سے پلاننگ کی جائے ، سول ورکس مکمل ہوتے ہی کام شروع کر دیا جائے،محنت کےساتھ دن رات کام کریں، منصوبوں کی برق رفتاری سے تکمیل مشن ہونا چاہئے۔
20 افسران کا امریکی تربیتی دورہ مکمل، پروبیشن، پیرول ، پریزن نظام میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے: پیر اشرف رسول
پنجاب میں گندم کے بیج کی قلت، بلیک مارکیٹنگ ، بدانتظامی کے الزامات
پنجاب، 6 مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سنٹرز بنانے کا فیصلہ
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

















