سخت سردی کے باوجود امریکہ میں غزہ کی حمایت میں ریلیاں

واشنگٹن (مشرق نیوز) سخت سردی کے باوجود امریکہ کے شہر نیویارک میں غزہ کی حمایت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔عرب میڈیا کے مطابق سخت سردی کے باوجود امریکہ کے شہر نیویارک میں غزہ کی حمایت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔مظاہرین نے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی، نیویارک اور شکاگو میں فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں۔ نیویارک میںنکالی گئی ریلی میں شریک افراد نے فلسطینی جھنڈے اور بینرز تھامے ہوئے تھے۔ شکاگو میں بھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئی، ریلی کے شرکا مرکزی شاہراہ پر جمع ہوئے جو الگ فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کر رہے تھے۔