مختلف اضلاع کے 14 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

پشاور،کراچی:(بیورورپورٹ)مختلف اضلاع کے 14 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی،ترجمان وزارت صحت کے مطابق پشاور 3، حیدر آباد 2 اور کراچی شرقی کے 2 نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔

سکھر، کوئٹہ، کوہاٹ اور اسلام آباد کے بھی ایک ایک نمونے میں وائرس رپورٹ ہوا، تمام نمونوں میں پایا جانے والا پولیو وائرس سرحد پار سے آیا ،وزارت صحت نے کہاصرف پولیو ویکسی نیشن کے ذریعے ہی بچوں کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے، والدین 5 سال سے کم عمر بچوں کو لازمی پولیو کے قطرے پلوائیں۔