واشنگٹن /نئی دہلی (مشرق نیوز) سکھ رہنماو¿ں کے قتل کی سازش بے نقاب ہونے امریکہ اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق سکھ رہنماوں کے قتل کی سازش بے نقاب ہونے پر بھارت اور امریکہ کے تعلقات میں کشیدگی بڑھ گئی۔برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق مودی سرکار نے خالصتانی رہنماو¿ں کے قتل کی سازش بے نقاب ہونے پر تعلقات خراب ہونے کا اعتراف کر لیا۔کشیدہ حالات کے باعث امریکی صدر جوبائیڈن نے بھارت کے یوم جمہوریہ کا دعوت نامہ بھی ٹھکرا دیا ، نئی دہلی آنے سے انکار پر مودی سرکار نے کواڈ گروپ کا اجلاس ملتوی کر دیا۔الجزیرہ کے مطابق امریکی ادارہ برائے مذہبی آزادی نے بھارت کو تشویشناک ملک میں شامل کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا، دونوں ممالک کے درمیان ٹیکنالوجی کی منتقلی اور دفاعی معاہدوں پر پیش رفت سست پڑ گئی۔رواں سال جون میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو بھارت نے کینیڈا کی سر زمین پر قتل کروا دیا تھا گزشتہ سال ہی سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی بھارتی سازش کو امریکہ نے بے نقاب کیا تھا۔
امریکہ اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا
















